لاہور( رپورٹنگ آن لائن )پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما ملک سیف الملو ک کھو کھر نے لیگی رہنمائوں کے ناقابل وارنٹ گرفتاری اور رہائشگاہوں پر پولیس کے چھاپوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجا ب حکو مت سیاسی انتقام میں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ،گھروں پر چھا پہ ما رنے اور چا ردیو رای کے تقدس کو پا ما ل کر نا عمرا نی حکو مت کا وطیرہ ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ما ضی میں بھی را ت کے اندھیرے میں کھو کھر پیلس کی دیواریں گرا ئی گئیں ،یہ کان کھو ل کر سن لیں ہم ڈرنے وا لو ں میں سے نہیں ، ڈکٹیٹر دور میں بھی بہت سی مشکلا ت جھیلیں ، پا رٹی کے وفا دار ہیں اورڈٹ کے پارٹی اور قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں اور رہیں گے ۔
انہو ں نے کھو کھر پیلس پر پو لیس چھا پے کو بد ترین انتقا می کا روائی قرا ر دیتے ہو ئے کہا ہے کہ پولیس والوںنے میرے گھر وا لو ں کو ہرا سا ں کیا جس کی شدید مذمت کر تا ہو ں اور میںان کو یہ با ت با ور کروا نا چاہتا ہو ں کہ آپ جتنے مرضی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر لیں ہم ان سے مرعوب نہیں ہوں گے بلکہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے پارٹی سے وابستگی مزید مضبوط اور گہری ہوگی ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پنجا ب پو لیس کسی کی آلہ کا ر بنتے ہو ئے غیر قا نو نی اقدا مات سے گریز کر ے اور چا در چا ردیو اری کے تقدس کو پا ما ل نہ کرے ۔