مدثر ٹیپو

پاکستان ہمیشہ ہر لحاظ سے ایران کے ساتھ کھڑا رہا ہے،پاکستانی سفیر

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ ہر لحاظ سے ایران کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیچیدہ علاقائی ماحول میں دو برادر ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی اعتماد امن اور استحکام کے لیے اہم ہے۔ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستان امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کی اپنی اقدار کے لیے پْرعزم ہے۔