مائیک ہیسن 12

پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ کی ہیڈکوچ مائیک ہیسن پر شدید تنقید

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے بھارت سے شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی کوچنگ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں ایک بار پھر سے پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، گرین شرٹس کی نہ لڑنے کی روش اور سینئر کرکٹرز کی نہایت خراب پرفامنس دیکھ کر نہ صرف شائقین کرکٹ بلکہ سابق کرکٹرز کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز ہوگیا ہے۔

کئی سابق کرکٹرز ور ماہرین کی جانب سے مائیک ہیسن کے کوچنگ اسٹائل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔سابق کپتان سلمان بٹ نے نجی سوشل میڈیا پوڈ کاسٹ میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں پاکستان ٹیم میں کسی بھی چیز کا انچارج ہوتا تو وہ مائیک ہیسن کا پاکستان ٹیم یا کسی اور اچھی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ان آخری دن ہوتا۔سلمان بٹ نے کہا کہ اس سے آگے یہ بندہ نہیں جاتا، ان کی سوچ قابل رحم اور افسوسناک ہے اور جو بندہ اس کو کوچ کہہ رہا ہے تو پھر اسے کوئی اور بات کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں