لندن (رپورٹنگ آن لائن)برطانوی پارلیمنٹ میں ہاس آف لارڈز کے رکن لارڈ قربان نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات بہتر بنانے کیلئے مضبوط عدالتی نظام قائم ہونا چاہیے جہاں کسی دبا ﺅیا مداخلت کے بغیرغریب امیر سب کو بلاامتیاز جلد اور سستا انصاف فراہم کر دیا جائے۔لندن میں ایک انٹرویو میں لارڈ قربان نے کہا کہ اگر کسی ملک کے سارے آئینی ادارے کسی سبب ذمہ داریاں پوری کرنے سے قاصر ہو جائیں اور صرف عدالتی نظام کسی عوام کو انصاف دیتا رہے تو وہ ملک تباہ ہونے سے بچ سکتا ہے ۔
مسئلہ کشمیرپر بات کرتے ہوئے لارڈ قربان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات بد سے بد تر ہوگئے ہیں تاہم وہ وہاں ہونے والی زیادتیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔لارڈ قربان نے کہا کہ پاکستانی اور کشمیری سیاسی رہنما مسئلہ کشمیر پر برطانوی ہاﺅس آف کامنز اور ہاﺅس آف لارڈز کے ارکان سے ملیں اور اس مسئلے پر ان کی توجہ مبذول کروائیں۔