کراچی(رپورٹنگ آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیرِ اہتمام سرجانی ٹان میں شاندار فقید المثال عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں حق پرست اہلیانِ علاقہ کی جانب سے بڑی تعداد میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی گئی، شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں عوام کا پنڈال میں موجود ہونا اس بات کی غمازی کرتا ہے کے سرجانی ٹان کے غیور شہری ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں، یہ صرف ایک علاقے کی عوام کا اجتماع ہے جو بڑے بڑے جلسوں سے کہیں بڑا ہے.
ایم کیو ایم کراچی کے تمام ٹانز میں عوامی اجتماعات منعقد کرنے جارہی ہے، بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ وقت نے درست ثابت کردیا، ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آج ایک بار پھر یہ طے ہوا کہ پاکستان کے اٹھانوے فیصد مظلوم محکوم طبقے کی واحد نمائندہ جماعت ایم کیو ایم ہے، کراچی کی موجودہ حالاتِ زار پانچ ہزار سال پرانے کسی شہر کی باقیات معلوم ہوتی ہے، گرین لائن بس کو گرومندر سے آگے جانے کی این او سی نہیں دی جارہی ہے، آج کا اجتماع ملکی یکجحتی و وحدانیت کی علامت ہے، یہ شہر پاکستان بنانے اور چلانے والوں کا شہر ہے صوبہ سندھ کا حق پرست گورنر ہزاروں رکاوٹوں کے باوجود خدمت کی اعلی مثال ہے.
گزشتہ سترہ سالوں میں سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ سوتیلی ماں سے بدتر سلوک کیا گیا ہے، ایم کیو ایم کی کاوشوں سے اگلے سال سے چھبیس کروڑ گیلن یومیہ اضافی پانی کراچی کو ملنا شروع ہو جائے گا، ایم کیو ایم پہلے ٹرانسفارم پھر ریفارم اور اب پرفارم کی جانب گامزن ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ستائیسویں ترمیم میں آرٹیکل 140/اے کا مکمل نفاذ ہونے سے بلدیاتی نظام کی خودمختاری کا مقدمہ بھی ایم کیو ایم نے جانفشانی سے لڑا، بہت جلد ایم کیو ایم شہری علاقوں کو واگزار کروائے گی۔
حق پرست گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکا سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرجانی ٹان میں یہ ٹھاٹھیں مارتا عوامی سمندر خدمت کے جذبے سے سرشار ہے، ایم کیو ایم بانیان پاکستان کی میراث ہے کراچی تمام اقوام مذاہب فرقہ اور صوبائی اکائیوں کا گلدستہ ہے، انہوں نے کہا کہ سرجانی ٹان گلشنِ معمار تئیسر ٹان کی عوام کی سہولت کے لئے مزید بجلی کے اور نادرا دفاتر کھولے جائیں گے فراہمی و نکاسی آب کے سنگین مسائل کو بھی حل کرنے کی تگ و دو کی جائے گی.
ایم کیو ایم چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی توثیق سے سرجانی ٹان کے فیصلے اب یہیں کے لوگ کریں گے، اب تمام علاقوں کے فیصلے وہاں کی عوام کرے گی اب کراچی کے فیصلے اشرافیہ نہیں بلکہ مڈل کلاس طبقہ خود کرے گا، اس عوامی اجتماع کی انعقاد سے کراچی کی ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہونے جارہا ہے، ایم کیو ایم کے منشور کے مطابق صوبائی گورنر ہاس کو عوامی گورنر ہاس بنا دیا گیا جہاں عوام کی دادرسی اولین بنیادوں پر کی جاتی ہے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انصاف کی گھنٹی کا سلسلہ شروع کیا گیا.
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال سرجانی ٹان میں یونیورسٹی اور ہسپتال قائم کرنے کا اعلان کریں، اس موقع پر اراکینِ مرکزی کمیٹی انچارج و ارکان سی او سی، مختلف مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران و ارکان حق پرست اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی سمیت ٹان اور یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد موجود تھی، بعد ازاں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔









