ایشین گیمز 41

پاکستان کی میزبانی میں ساؤتھ ایشین گیمز، بڑی پیشرفت سامنے آ گئی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز سے متعلق بڑی پیشرفت سامنے آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سطح کمیٹی کی منظوری دے دی،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جس کا اجلاس (کل)پیر کو اسلام آباد میں متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اب تک کے ممکنہ پلان اور گیمز کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا، گیمز کے اخراجات، اسپورٹس انفراسٹرکچر اور سیکیورٹی پر بھی غور ہوگا۔

گیمز کے انعقاد پرکمیٹی اپنی حتمی سفارشات مرتب کرے گی۔وفاقی وزراء احسن اقبال، محمد اورنگزیب، رانا ثناء اللہ، سینئر وزیر مریم اورنگزیب، صدر پی او اے عارف سعید اور رانا مشہود احمد خان کمیٹی میں شامل ہیں۔دفاعی اداروں اور وزرائے اعلیٰ کے نمائندے بھی کمیٹی کا حصہ ہیں جبکہ وزارت بین الصوبائی رابطہ، خزانہ اور داخلہ کے وفاقی سیکرٹریز بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان نے آئندہ سال جنوری میں سیف گیمز کی میزبانی کرنی ہے،ساؤتھ ایشین گیمز 23 سے 31 جنوری تک کروانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں