اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی مشکلات زرداری اور نواز شریف کے دس سالوں کا تحفہ ہیں۔
جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا آج اگر ہمیں اس سال 12 ارب ڈالر کا قرضہ اور سود واپس نہ کرنا ہوتا تو یہ پیسہ تیل اوربجلی کی سبسڈی میں استعمال ہوتا اور ہم دنیا میں قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے بچ جاتے۔ان تاریک دس سالوں کے اثرات تباہ کن ہیں۔









