ڈاکٹر عشرت العباد خان 20

پاکستان کی سلامتی ہی ہر پاکستانی کی سوچ ہے،ڈاکٹرعشرت العباد خان

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) سابق گورنر سندھ نشان امتیاز(سربراہ ایم پی پی ) ڈ اکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی ہی ہر پاکستانی کی سوچ ہے۔ مشرق وسطی کی صورتحال میں پاکستان اہم بن چکا ہے۔ ایران کے ساتھ جنگ بند ہونی چاہئے۔ اگر جنگ پھیل گئی تو تیسری عالمی جنگ کے خطرات منڈلانے لگیں گے۔ سفارت کاری بہترین حل ہے۔ افغانستان رجیم نے پاکستان کی افواج کو چھیڑ کر بدترین غلطی کی۔ پاکستان کا بچہ بچہ ہر فرد اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ عالمی حالات کی بہتری کے لئے اقوام متحدہ اور عالمی عدالت انصاف دونوں کی خاموشی حالات کو ابتر کر رہی ہے۔

اگر جلد سفارت کاری سے مسئلہ حل نہ کیا گیا تو مہنگائی کا گراف پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لے گا۔ پاکستان میں پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں نے عوام کی نیندیں اڑا دی ہیں ۔ حکومت کو عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے کفایت شعاری کا دائرہ کار وسیع کرنا چاہئے ۔ وفاق کو صوبے مک ل سپورٹ کریں تاکہ سبسڈری کی ضرورت پوری کرسکے کرائسس کو نمٹنے میں مدد ملے ۔ اسوقت گڈ گورننس ہی مسئلہ کا بہترین حل ہے۔ جس میں صوبے خود مختاری کے تصور کو چھوڑ کر وفاق کے ساتھ ایک پیج پر آجائیں ۔ افغانستان کے حملوں کو ناکام بنا کر افواج پاکستان نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہمیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سیکورٹی فورسز پر ناز ہے ۔ شہیدوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

پاکستان اللہ کی رحمت سے آگے بڑھ رہا ہے ہماری افواج کے حوصلے اور قوم کے حوصلے بلند ہیں ۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ ہمیں انتشار اور سیاست برائے سیاست کے بجائے قومی وحدت کی طرف بڑھنا ہے ۔ میری پہچان پاکستان ملک بھر میں کام بڑھا رہی ہے اور ہم اپنی افواج اور اپنی قوم پاکستان کا ہر اول دستہ ہیں ۔ ہم ایرانی بھائیوں کے بھی شانہ بشانہ ہیں اور تمام اسلامی ممالک سے یکجہتی اور برداشت کے ساتھ ساتھ سفارت کاری کے زریعے بہتر حل کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ عالمی دنیا کے حالات خوف اور دہشت اور مہنگائی سے باہر نکل سکیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں