عبدالعلیم خان 49

پاکستان کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والوں کا انجام انتہائی ہولناک ہوگا’ عبد العلیم خان

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے کامیاب آپریشن غضب للحق پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سرزمین استعمال کرنے والی بھارتی پراکسیز یاد رکھیںانہیں عبرتناک شکست دی جائے گی،بھارتی آلہ کاروں کا انجام بھی وہی ہوگا جو گزشتہ سال بھارتی جارحیت کو ناکام بنا کرکیاگیا تھا،انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والوں کا انجام انتہائی ہولناک ہوگا۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ مسلح افواج نے بے مثال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی کئی چیک پوسٹوں کو مکمل طور پر تباہ کیا،کئی دہشتگرد خارجیوں کو واصل جہنم کیا گیا،دفاع وطن کی اس جنگ میں 12 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔انہوں نے کہا کہ شہدا ء اور غازیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،شہدا ء کا لہو وطن کی مٹی کا قرض ہے اور پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ عبدالعلیم خان نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے پیچھے آہنی دیوار بن کر متحد ہیں، پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور امن کو نقصان پہنچانے والا ہر ہاتھ توڑ دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں