ڈاکٹر عشرت العباد خان 18

پاکستان کی دلیر عوام اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ اور ہر مشکل گھڑی میں ہر اول دستہ ہوتی ہیں،ڈاکٹرعشرت العباد خان

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ جزبہ حب الوطنی ہی قوموں کو بہادر اور باوقار بناتا ہے۔

پاکستان کی دلیر عوام اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ اور ہر مشکل گھڑی میں ہر اول دستہ ہوتی ہیں۔ پاکستان کا سبز ہلالی پرچم ہماری شناخت اور کامیابی کی کنجی ہے۔ نوجوان اپنی صلاحیتوں سے ملک کو مستحکم اور دنیا کی عظیم مملکت بنائیں گے۔ ملک میں امن ہوگا تو ترقی کا پہیہ تیزی سے چلے گا۔ انہوں نے یوم آزدی کے موقع پر مختلف ٹانز اور شعبہ جات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطی کی جنگ میں جس بحران سے گزر رہا ہے۔ ہمارے حوصلے ہی ہماری طاقت ہیں۔ ہم ایک طرف خوارجیوں سے لڑ رہے ہیں اور بھارتی پراکسی وار کو ناکام بنا رہے ہیں دوسری جانب ملک میں ہر قسم کے ملک دشمن فتنوں کا مردانہ وار مقابلہ بھی کر رہے ہیں۔

جو سپاہ سالار فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی والہانہ قیادت اور ایک ایک فوجی، سیکورٹی فورسز کے سربراہان اور سپاہیوں کی بدولت ہے۔ پاکستان میں سیاست کا معیار دہرا ہے ہمیں نظام بھی بدلنا ہے۔ سیاست دانوں کے بارے میں رائے بھی۔ یہ اسوقت ممکن ہے جب منافقت اور لوٹ مار سیاست دانوں سے نہ جڑے۔ ہم میری پہچان پاکستان کے نظریئے سے سیاست میں شرافت کے خواستگار ہیں۔ جسکے لئے ہم نے ریاست پہلے سیاست بعد میں کا نظریہ دیا۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد ہماری پنچ لائن ہے۔

ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کراچی میں ترقی میں سست روی اور بارشوں میں ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گل پلازہ حادثے، ڈمپرز اور ٹریفک حادثات، عید کے دنوں میں واٹر ٹینکر کا معصوم بچے اور موٹر سائیکل سوار کا کچلنا، بیڈ گورننس کا نتیجہ ہے۔ صرف ای چالان کی رقم وصول کرنے اور کراچی کے عوام کو تنگ کرنے کے بجائے سڑکوں کی تعمیر اور انفرا اسٹرکچر ی بہتری کے لئے کنکریٹ کام ہونا چاہئے۔ ایک سال بلدیاتی حکومتوں کا رہ گیا۔ لیکن کام کہیں نظر نہیں آرہا۔ بارش کا دوسرا اسپیل آرہا ہے۔ مئیر اور ٹانز چیئرمین کراچی، حیدرآباد اور سندھ کے دیگر علاقوں میں منصوبہ بندی سے کام کریں۔ وزیر اعلی پنجاب کی طرح ستھرا کراچی، ترقی یافتہ کراچی ترقی یافتہ سندھ کی بات اور عمل ہونا چاہئے۔ کراچی کی ترقی تنزلی کا شکار ہے گورنر سندھ وفاق کو بھی آن بورڈ لیں پانی اور ہمارے دور کے منصوبے سرخ فیتے کی نظر ہیں ان پر عملی کام کیا جائے۔

بلوچستان میں گڈ گورننس اور ترقی شروع ہوئی ہے لیکن کے پی میں صرف سیاست نہ کریں کام کریں۔ پنجاب رول ماڈل بنا ہے وفاق سندھ کی مالی مشکلات دور کرے۔ کراچی کے بلدیاتی اداروں کو ایک چھتری تلے لانے کے لئے 140-Aمیں ترمیم ناگزیر ہوچکی ہے۔ نفرتوں کے بجائے محبت کا سفر شروع ہونا چاہئے۔ ایم پی پی کے ورکرز بھی نمائندوں کو انکی ذمہ داریوں کا احساس دلائیں۔ درخواستیں دیں۔

کام نہ کرنے والوں کو عوام کے سامنے لائیں۔ 2027کا بلدیاتی الیکشن سلیکشن نہیں ہوگا۔ نہال احمد صدیقی پورے پاکستان میں اجلاس کریں عوام کی خدمت کے لئے ہمیں بغیر اقتدار کے ہی کام کرکے دکھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک بھر میں عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ وقت آگیا ہے کہ عوام کا زور بازو بنا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں