صرافہ مارکیٹوں 118

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا1لاکھ45ہزار روپے کی بلند سطح پر جا پہنچا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا1لاکھ45ہزار روپے کی بلند سطح پر جا پہنچا ۔عالمی مارکیٹ میں جمعہ کوفی اونس سونا27ڈالر کے اضافے سے1846ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا ۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں1500روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ45ہزار500روپے ہو گئی اسی طرح1285روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ 24ہزار742روپے پر جا پہنچی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں