احسن اقبال 181

پاکستان کی تاریخ میں پہلا وزیر اعظم برطرفی اعزاز عمران نیازی کے نام آیا،احسن اقبال

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم برطرف ہوا اور یہ اعزاز عمران نیازی کے نام آیا- جب جھوٹ، بہتان اور ذاتی انا کی بنیاد پر خوشنما اور پر فریب نعروں کا سہارا لیکر سیاست کی جائے گی تو یہی انجام ہو گا۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ اب پاکستان کی معیشت، سیاست اور معاشرت کی تعمیر نو کی جدوجہد کا آغاز کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں