ٹیسٹ سیریز 178

پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا کاٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا نے والے میچ کیلئے پاکستان کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، نعمان علی، ساجد خان، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

آسٹریلین ٹیم کی قیادت پیٹ کومنز کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین، سٹیو سمتھ، ٹریویس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، مچل سٹارک، نتھن لیون اور مچل سوئپسن شامل ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے لیکن آسٹریلیا کو جلدی آئوٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فہیم اشرف کی جگہ نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں