راج ناتھ 55

پاکستان کیخلاف راج ناتھ کا بیان، کینیڈا میں سکھوں کا مظاہرہ

نئی دہلی ( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے خلاف بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ کے بیان پر سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے مودی حکومت کیخلاف اور خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سکھ رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان کے صوبہ سندھ سے متعلق بیان دینے کے بجائے راج ناتھ بھارت کی فکر کریں جو بہت جلد کئی ٹکڑوں میں بکھرنے والا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب بہت جلد بھارت سے الگ ہوکر خالصتان کی ریاست بنے گا جہاں تمام قومیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں