سپیکر قومی اسمبلی 290

پاکستان کو ناکام کرنے کی سازش کرنے والوں کو شکست کا سامنا دیکھنا ہوگا،سپیکر قومی اسمبلی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور پاکستان کو ناکام کرنے کی سازش کرنے والوں کو شکست کا سامنا دیکھنا ہوگا۔

بدھ کے روز سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملاقات کی ،ملاقات گورنر ہاوس لاہور میں ہوئی جس میں حکومتی ،سیاسی و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا، اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں تمام اراکین کو بات کرنے کا یکساں موقع دیاجاتا ہے اور ملکی ترقی کیلئٓے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے جبکہ پاکستان کو ناکام کرنے کی سازش کرنے والے اپنے عزائم میں ناکام ہوں گے۔

ملاقات میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ سمیت اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے اور قانون سازی کیلئے اپوزیشن کو بھی حکومت کا ساتھ دینا چاہئے جبکہ اداروں کی مضبوطی سے پاکستان مضبوط اور خوشحال ہوگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں