کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سابق گورنر سندھ و سربراہ ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو قائد اعظم کے اصولوں پر چلانے کی ضرورت ہے کام کام اور صرف کام ، یہ ملک کسی بھی سنگل اکائی کا نہیں پورے ملک میں بسنے والے ہر فرد کا ہے۔ صوبے کسی قومیت کی ترجمانی نہیں کرتے یہ انتظامی حدود ہیں ۔ پاکستانی ہونے پر فخر کریں ۔ 18ویں ترمیم کا فائدہ نچلی سطح تک آنا چاہئے۔
انہوں نے یہ بات اسلام آباد اور وارلپنڈی ، مانسہرہ ، پشاور کے عہدیداروں اور اراکین کمیٹیوں سے ویڈیو لنک سے خطاب میں کہی۔ ڈاکٹر صفیہ ، وسیم گوندل، ظہیر عباس ، ماسٹر نذرمحمد، علی مغل، نعمان مغل ، اسلام آباد ، مانسہرہ ، پشاور ، راولپنڈی اور دیگر شہروں کی آرگنائزنگ کمیٹیوں کے اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔جبکہ نہال احمد سدیقی اور مرکزی اراکین کراچی سے ویڈیو لنک پر موجود تھے ۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ ہم نے وطن پرستی کی تحریک کو ملک بھر کی آواز بنا دیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملک کا وقار بھارت اور افغانستان و دیگر پراکسی وار میں دشمن کو شکست دے کر بڑھانے کے علاوہ سفارتی محاذ پر بھی حکومت کی مدد کی ہے اور انکا کردار ملک کی سلامتی اور وقار کے ساتھ ساتھ پاکستان کی اہمیت کو بھی اجاگر کر رہا ہے۔
ہمیں فوج پر فخر ہے ساتھ ساتھ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کے لئے جو قدم اٹھایا اور اضافہ کرنے سے گریز کیا وہ بھی اچھا عمل ہے عوام کو ریلیف دینا بہترین عمل ہے صوبوں کو بھی اس میں حصہ ڈالنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے ترقی میں ایک دوسرے سے ،مقابلہ کریں تو ترقی کیوں نہیں ہوگی؟ پاکستان کی اہمیت اور اسکے قیام کے مقصد کو ہمیشہ ذہن نشین رکھا جائے۔ اسکی بنیادوں میں 20لاکھ جانوں کا نزرانہ ہے۔ نفرت کی سیاست کا بیج ختم کرنے کے لئے ہم سیاست میں شرافت کا عنصر لے کر میدان میں آئے ہیں ۔ سیاست میں تشدد اور آمرانہ طرز عمل ملک کے لئے اچھا عمل نہیں ۔ پاکستان ہم سب کی ریڈ لائن ہے۔ کے پی اور بلوچستان کے عوام دہشت گردی سے لڑ رہے ہیں اور ہمارے محافظ دن رات ان دہشت گردوںکو جہنم واصل کر رہے ہیں ۔ میں عظیم جانبازوں اور عوام کو سلام تحسین پیش کرتا ہوں ۔ پنجاب میں فوری بلدیاتی الیکشن کرائے جائیں ۔
صوبوں کو 18ویں ترمیم کے ثمرات نچلی سطح تک منقل کرنے چاہئیں ۔ پنجاب اسمبلی نے 140-Aکے حق میں قراداد منظور کی ۔ لیکن سندھ میں وہی جماعت اسکو نفرت کی طرف دھکیل رہی ہے۔ 28وین ترمیم فوری ہونی چاہئے۔ پرویزشرف کا سٹی گورنمنٹ کا نظام ملک میں ترقی کی لازاول مثال بنا ۔ عوام کا سوچیں اسی طرح کا نظام لائیں ۔ جس میں عوام کی دعائیں ملیں ۔ ڈپٹی کمشنری نظام وڈیروں اور اشرافیہ کی طاقت کا نظام ہے۔ سندھ میں ارباب چانڈیو کو انصاف نہیں ملا کیونکہ حکومت کا اثر مظلوم کو انصاف نہیں دینے دیتا ۔ ہم اعلی عدلیہ سے ارباب چانڈیو کو انصاف کی فراہمی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں ۔ پنجاب ، کے پی سمیت ہر صوبہ میں انصاف کا نظام بہتر ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک واپس آکر سیاسی حکمت عملی کا اعلان کروں گا۔ ہم نئے رحجان کی سیاست روشناس کرائیں گے۔ 2027کے بلدیاتی الیکشن سندھ میں ہونے ہیں ہم اس پر مشاورت کر رہے ہیں ۔
حقیقی نمائندوں کو ایوانوں میں بھیجیں گے۔ ملک میں ریاست پہلے اور سیاست بعد میں ہمارا بنیادی ایجنڈا ہے ۔ تمام ملک کی سیاسی جماعتوں سے رابطے ہیں میاں برادران ، پی پی پی ، ایم کیو ایم ، سب سے رابطے ہیں اور ہم ملک کے لئے ہر اچھی سوچ کے حامل سیاست داں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انہوں نے میانوالی اور پنجاب کے مختلف شہروں سے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا ۔ تمام ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ کام تیز کریں ۔ جلد مرکزی کمیٹی دوروں کا آغاز کرے گی۔









