فخر عالم

پاکستان کو حیدر علی پر فخر ہے، فخر عالم

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) معروف گلوکار و اداکار فخرِ عالم نے حیدر علی کے ٹوکیو پیرالمپکس میں پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتنے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو حیدر علی پر فخر ہے۔فخرِ عالم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹوکیو پیرالمپکس میں ایتھلیٹ حیدر علی کی اس بڑی کامیابی کے بارے میں لکھا کہ بہت خوب حیدر علی ، یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔

انہوں نے حیدر علی کی تعریف کرتے ہوئے مزید لکھا کہ پاکستان کو آپ پر فخر ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کردی اور پاکستان کیلئے پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بننے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔