لاہور (ر پورٹنگ آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغان کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے تیاریاں شروع کردیں ۔ ایک انٹرویومیں چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہاکہ پاکستان نے افغانستان کرکٹ کو ہمیشہ اسپورٹ کیا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں افغانستان کے کرکٹرز کھیلتے رہے ہیں، ان میں ٹی ٹوئنٹی اور فرسٹ کلاس قائد اعظم ٹرافی کرکٹ شامل ہے، ماضی میں راشد لطیف اور انضمام الحق افغانستان میں کوچنگ کرتے رہے ہیں، اب وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک بہت اچھی چیز ہے۔انہوںنے کہاکہ کرکٹ کیلئے افغانستان کو اٹھانا اور اسے ڈویلپ کرنا بہت ضروری ہے، اب ہم اس دورے پر کام کریں گے، دونوں بورڈز مل کر اس حوالے ونڈو نکالنے کے لیے بات چیت کریں گے اور ہر ممکن کوشش ہو گی کہ اس سیریز کو ممکن بنایا جائے جیسا کہ سب کو علم ہے کہ پاکستان ٹیم کا اگلا برس بہت مصروف ہے اس کے باوجود ہم افغانستان کے لیے ونڈو نکالنے کی کوشش کریں گے، اگر اگلے برس ونڈو ممکن نہ ہوئی تو 2022 میں ممکن بنائیں گے اور اس کے لیے ہم فوری کام کا آغاز کر رہے ہیں۔
اشتہار
252
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









