انضمام الحق 237

پاکستان کا ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ اچھا ہے، انضمام الحق

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کا پہلے

بیٹنگ کا فیصلہ اچھا قرار دیا ہے۔سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آخری دو روز بیٹنگ

کیلئے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔انہوں نے 2009 کے بعد ٹیم میں جگہ بنانے والے فواد عالم کیلئے نیک خواہشات کا بھی

اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اچھا پرفارم کرینگے۔انضمام الحق نے جشن آزادی پاکستان 14 اگست کے حوالے

سے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہماری آزادی کا مقصد اللہ کے حکم کی تعمیل کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں