طاہر محمود اشرفی 15

پاکستان کا موقف وہی ہے جو اہل فلسطین کا ہے،قوم کو تقسیم کرنے کی سازشیں ناکام ہوں گی،حافظ طاہر اشرفی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان علماء کونسل کے چیئر مین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ پاکستان کا موقف وہی ہے جو اہل فلسطین کا ہے،فلسطین کے مسئلے پر قوم کو تقسیم کرنے کی سازشیں ناکام ہوں گی،غزہ امن بورڈ میں وزیر اعظم پاکستان برادر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر ماضی کی طرح اہل فلسطین کی ترجمانی کریں گے۔

اپنے بیان میں حافظ طاہر اشرفی نے کہاکہ فلسطین کے معاملے پر پاکستان کا موقف کی تمام اہل فلسطین تائید و حمایت کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا موقف وہی ہے جو اہل فلسطین کا ہے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ غزہ امن بورڈ میں وزیر اعظم پاکستان برادر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر ماضی کی طرح اہل فلسطین کی ترجمانی کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ حماس اور فلسطین کی تمام تنظیمیں پاکستان کے موقف کی ترجمانی کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فلسطین کے مسئلے پر قوم کو تقسیم کرنے کی سازشیں ناکام ہوں گی۔ انہوںنے کہاکہ فلسطین کا مسئلہ پوری امت مسلمہ کا متفقہ مسئلہ ہے اور پاکستانی قوم میں اس پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں