پاکستان 132

پاکستان کا ایران میں عبادت گاہ پر دہشت گردوں کے حملے پر اظہار افسوس

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان نے ایران کے شہر شیراز میں عبادت گاہ پر دہشت گردوں کے حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت گاہ پر دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے، مشکل گھڑی میں ایرانی عوام کیساتھ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم زخمیوں کی جلد از جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا گو ہیں، پاکستان دہشت گردی کی پرزور مذمت کرتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب ایران کے صوبے فارس میں شاہ چراغ کے مزار پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے 15 زائرین کو شہید کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں