آزربائیجان اور آرمینیا 271

پاکستان کا آزربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان نے آزربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان انسانی بنیادوں پر آزربائیجان اور آرمینیا میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتا ہے،

پاکستان آزربائیجان کے برادر عوام کے ساتھ کھڑا ہے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ 18اکتوبر کو جنگ بندی سے انسانی بحران کو مزید بڑھنے سے روکنا ممکن ہوگا امن واستحکام کے لئے یہ ایک مثبت قدم ہے امید ہے کہ انسانی صورتحال بہتر بنانے کی طے پانے والی شرائط کی فریقین پاسداری کریں گے

، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ پائیدار امن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پرمکمل عمل اور آرمینیاکی فوج کے آزربائیجان کے علاقوں سے مکمل انخلاپر منحصر ہے پاکستان آزربائیجان کے برادر عوام کے ساتھ کھڑا ہے ہم سلامتی کونسل کی متعددقراردادوں کے مطابق نگورنوکاراباخ کے حل میں آزربائیجان کے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں