نیئر حسین بخاری

پاکستان پیپلز پارٹی نے ادویات مہنگی کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی نے ادویات مہنگی کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا ۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیر بخاری نے اپنے بیان میں کہاکہ کابینہ اجلاس میں ادویات مہنگی کرنے کا فیصلہ شرمناک ہے ،حکمران لوگوں کیلئے کرونا وبا سے زیادہ خطرناک ثابت ہو رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ادویات کے نرخوں میں مزید اضافہ واپس لیا جائے ۔

انہوںنے کہاکہ مہنگائی کے سونامی میں کابینہ اجلاس کے زریعے مزید اضافہ حکومت کی کاکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔نیر بخاری نے کہاکہ ہبے رحم اور بے حس حکمران کینسر دل ہیپاٹائٹس گردوں شوگر کی امراض میں مبتلا شہریوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ جان بچانے والے ادویات کی پہلے ہی بہت زیادہ مہنگی کی جا چکی ہیں ،غریب اور متوسط طبقہ کے مریض مہنگے علاج معالجہ کیوجہ سے موت کے منہ میں دھکیلے جا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اشیاء ضروریہ عوام الناس کی دسترس سے باہر کرنے والے حکمران مریضوں سے ادویات چھین رہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم اور کابینہ عوام دشمنی کی حدیں پار کر رہی ہیں ،حکمران ادویات سیکنڈل کے مجرمین کو نشان عبرت بنانے کی بجائے عوام کء جیبوں پر ڈاکے ڈال رہے ہیں ۔