لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں اقلیتوں کو خاص مقام حاصل ہے،ہم پارٹی میں ہندو رہنماوں کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں چیئرمین پاکستان ہندو ورشپ کونسل منور چند اور سنہلیہ ملہوترا کی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملقات کا مقصد دونوں ہندو رہنما کی پیپلز پارٹی میں شمولیت تھی، راجہ پرویز اشرف نے دونوں ہندو رہنماں کو پارٹی میں شامل کرتے ہوئے ان کو پارٹی پرچم پہنائے۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی میں اقلیتوں کو خاص مقام حاصل ہے، ہم پارٹی میں ہندو رہنماوں کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
اس موقع پر جنرل سیکرٹری حسن مرتضی، فائزہ ملک ، میاں ایوب،فرخ مرغوب اور ذیشان شامی بھی موجود تھے۔