کابینہ 59

پاکستان نے بھارت میں اسرائیلی سفیر کے الزامات مسترد کر دیے

پاکستان نے بھارت میں اسرائیلی سفیر کے الزامات مسترد کر دیے۔

اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ نے بے بنیاد کردار کشی کو سختی سے مسترد کردیا اور کہا کہ حقیقی جارحیت اسرائیل کے غیر قانونی قبضے اور غزہ میں انسانی بحران سے عیاں ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیلی قیادت کے خلاف عالمی عدالتوں میں مقدمات اور عالمی ریکارڈ سب کے سامنے ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ذمہ دار ریاستیں عالمی قوانین کا احترام کرتی ہیں، الزام تراشی سے نہیں بچتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں