ڈاکٹر عشرت العباد خان 19

پاکستان نے امن کا داعی بن کر دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچالیا،ڈاکٹرعشرت العباد خان

کراچی ( رپورٹنگ آن لائن) سابق گورنر سندھ ( نشان امتیاز ) و سربراہ ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پاکستان کی سفارتی محاذ پر شاندار کامیابی ایران امریکہ جنگ بندی پر وزیر اعظم شہباز شریف ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد سمیت ایران اور امریکہ کی مستقل جنگ بندی کے لئے اسلام آباد مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ پاکستان نے امن کا داعی بن کر دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچالیا۔

اب مستقل جنگ بندی بھی انشاء اللہ ہوگی اور دنیا کے معمولات بہتری کی طرف آئیں گے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے مذید کہا کہ عزت و ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔ بھارت اور اسکی پراکسی بری طرح ناکام ہوئیں اور پاکستان کی اللہ نے عزت میں اضافہ کیا۔ عالم اسلام کا سفیر بھی پاکستان بن گیا ۔ سعودی عرب سمیت مشرق وسطی کو ایران کے خلاف جوابی کاروائی سے سفارت کاری سے روک کر تیسری عالمی جنگ کو روکا۔ توقع ہے کہ ایران کی دوبارہ تعمیر ہوگی اور وہ دوبارہ پابندیوں سے آزاد ہو کر اپنی حیثیت کو بحال کرنے کے علاوہ پاکستان کے تاریخی کردار کو یاد رکھے گا۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ایڈوائزری کونسل کے اراکین سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں اب ملک دشمن فتنوں کی کوئی گنجائش نہیں ۔ ہم پاکستانی ہونے پر فخر کرتے ہیں ۔

بنیان المرصوص کے بعد سید عاصم منیر نے قومی قیادت کے بعد بین الاقومی قیادت کا فریضہ بھی سفارت کاری سے ادا کیا شہباز شریف امن کے پیامبر بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عظیم ریاست ہے اور قومی یکجہتی ہمارا ہتھیار ہے ایک لڑی میں پرونے پر فیلڈ مارشل اور قومی قیادت مبارکباد کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمعہ سے شروع ہونے والے مذاکرات تاریخی اہمیت کے حامل ہوں گے۔ ہم دعا گو ہیں کہ عالمی تنازعات خوش اسلوبی سے حل ہوں ۔

ہم پاکستان کی ترقی اسکی خوش حالی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے مثبت کردار کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ میری پہچان پاکستان کا نعرہ جیت گیا ۔ اب دنیا میں پاکستان کا امیج خراب کرنے والے عبرت کا نشان بنیں گے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد ۔ ہم وطن پرستی اور ریاست پہلے سیاست بعد میں کہ نعرے کو ایک تحریک کی طرح جاری رکھیں گے۔ پاکستان آکر سیاسی حکمت عملی کا اعلان کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں