خواجہ آصف 66

پاکستان میں ڈھائی تین سال سے ایک ہائبرڈ حکومت چل رہی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈھائی تین سال سے ایک ہائبرڈ حکومت چل رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہائبرڈ ماڈل پہلے ایجاد ہو جاتا تو ہماری تاریخ کے بہت سارے حادثات ٹل سکتے تھے، دیر آید درست آید، اب یہ ہائبرڈ ماڈل ڈھائی تین سال سے چل رہا ہے جو ملک کیلیے خوش آئند ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ جب سے شہباز شریف حکومت میں ہیں ان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آئیڈیل تعلقات ہیں.

میں اس ریلیشن شپ کا گواہ ہوں۔وزیر دفاع نے کہا کہ پالیسیز میں ایک ایسا امتزاج ہے جو پاکستان کیلئے خوش آئند ہے۔انہوںنے کہاکہ جو درست سمجھتا ہوں لگی لپٹی بغیر کہتا ہوں اسی وجہ سے اکثر میری سرزنش بھی ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں