لارڈ مئیربرمنگھم

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ، لارڈ مئیربرمنگھم

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) برمنگھم کے لارڈ مئیر محمد افضل نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، بدقسمتی سے نوجوان نسل میں شارٹ کٹ کلچر نے پاکستان اور اسکے عوام کو دو راہے پر لا کھڑا کیا ہے، پاکستان کی شیر دل قوم مستقل مزاجی کے فقدان کا خاتمہ کر دے تو قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کا راستہ دنیا کی کوئی طاقت روک نہیں سکتی، اپنی مدت آپ کے تحت قائم ہونے والے بری فوج کے شہید چوہدری عدالت حسین ایجوکیشنل ٹرسٹ کا دورہ ہمارے لیے بڑا اعزاز ہے، ہم ایسے رفاہی تعلیمی اداروں کے ساتھ باہمی تعاون اور اشتراک عمل کے ایک نئے دور کی بنیاد رکھنے کے لیے پر عزم ہیں ،اے ایس ٹی جیسے ادارے ہی ملک اور قوم کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو اپنے 8 رکنی وفد کے ہمراہ جہلم کے گاوں ،،حاجی آئمہ،،میں اپنی مدد آپ کے تحت بننے والے شہید چوہدری عدالت حسین سکول ایجوکیشنل ٹرسٹ کے دورے کے موقع پر منقعدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا برمنگھم کے لارڈ مئیر محمد افضل جب اپنے وفد کے ہمراہ سکول پہنچے تو ادارے کے سرپرست اعلی بری فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ انکا پرتباک استقبال کیا معزز مہمانوں کو سکول کی طالبات نے پھول بھی پیش کیے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد افضل نے اس موقع لارڈ میئر برمنگھم محمد افضل اور انکے وفد کو ،،اے ایس ٹی،، کے تمام شعبہ جات کا دورہ تفصیلی دورہ کرایا جہاں پر انکو دی جانے والی بریفننگ میں شہید چوہدری عدالت حسین سکول ایجوکیشنل ٹرسٹ کے سرپرست اعلی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد افضل نے کہا کہ،،اے ایس ٹی،، میں بچوں کو عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم دی جاتی ہے جس کے لیے اعلی تعلیم یافتہ ٹیچرز اور سٹاف اپمی پیشہ وارنہ مہارت کے ساتھ بچوں کی نشو نما،کردار سازی اور قابلیت کو فروغ دینے کے لیے پوری طرح کوشاں ہیں اور اس ایجوکیشنل ٹرسٹ کو چلانے کے لیے سالانہ 7 ملین روپیے کا بجٹ مختص کیا جاتا ہے

انکا کہنا تھا کہ بچوں کو سکول میں دوپہر کا کھانا اور گیمز کے لیے بھی پلان چاک آوٹ یا جارہا ہے کورونا کی وجہ سے ہمیں اپنے پلانز کو ری شیڈول کرنا پڑا ہے اور اس ادارے کے دائرہ کار کو وسعت دینے کے لیے بھی پلاننگ کی جارہی ہے تاکہ معاشرے کے عام آدمی اور غریب طبقات کے بچوں کو بھی جدید تعلیم کی سہولت انکی دہلیز پر پہنچائی جاسکے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد افضل نے کہا کہ اپنی مدد آپ کے تحت قائم ہونے والے،، اے ایس ٹی،، جیسے داروں کی حوصلہ افزائی اور تعاون و اشتراک عمل وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے جس کے لیے وسعت قلبی کا کلچر عام کرنا وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے انھوں نے کہا کہ اس ادارے کا قیام میرا ایک خواب تھا اور اس کو حقیقت کا روپ دینے میں میرے دوستوں اور ساتھیوں اور میری ٹیم نے اپنا اپنا دن رات ایک کر کہ کلیدی کردار ادا کیا ہے جس پر مجھے بڑا فخر ہے اور میں ان سب کو سلام پیش کرتا ہوں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے برمنگھم کے لارڈ مئیر محمد افضل نے کہا ہے کہ آج میرے ہاتھوں میں عقیدت اور حترام کے جو پھول ہیں وہ میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد افضل اور انکی پوری ٹٰم پر نچھاور کرتاہوں مجھے اور میری ٹیم کو شہید چوہدری عدالت حسین سکول ایجوکیشنل ٹرسٹ میں جس عزت اور توقیر سے نوازا گیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے انکا کہنا تھا کہ جہلم میں قائم اس ٹرسٹ کے دورے پر ہمیں بڑا ناز ہے پاکستان کی قوم بڑی محنتی قوم ہے اگر یہ قوم زندگی کے ہر عمل سے، شارٹ کٹ،، کو ، رول بیک،، کر دے تو قومی ترقی اور عوامی خوشحالی کے خواب کو حقیقت کا روپ دیا جاسکتا ہے برمنگھم کے لارڈمئیر محمد افضل نے کہا کہ محنت میں بڑی عظمت ہوتی ہے میں نے تو کبھی سوچا ہی نہیں تھا

برمنگھم کا لارڈ مئیر بن سکتا ہے تو مگر نیک نیتی کے ساتھ کی جانے والی میری محنت نے مجھے اس اعلی مقام پر سرفراز کیا ہے اس لیے میں کہتا ہوں کہ پاکستان کی نوجوان نسل میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ قومی ٹیلنٹ کو درست سمت گامزن کیا جائے اور نوجوان نسل کی مکمل راہنمائی کا فریضہ اے ٹی ایس جیسے ادارے ہی کرسکتے ہیں جو کسی اپنی مدد آپ کے جذبے سے قائم ہوتے ہیں اور ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کے لیے اپنءآپکو عوام کے وقف کر دیتے ہیں ایسے اداروں کی حوصلہ افزائی ایک عبادت سے کم نہیں ہے اور ہم اے ایس آٹی کے سرپرست اعلی جنرل (ر) محمد افضل اور انکی پوری ٹیم کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں جہنوں نے اپنے آپکو ایسے عظیم اداروں کے لیے وقف کر کہ ہمارے لیے روشن مثالیں قائم کیں ہیں برمنگھم کے لارڈ مئیر اور انکے وفد کے اعزاز میں اس موقع پر ظہرانہ بھی دیا گیا ہے

جہاں پر انکو پاکستان کے روایتی پکوان بھی پیش کیے گئے جس کے بعد اے ایس ٹی کے سرپرست اعلی جنرل (ر) محمد افضل نے وفد کے ممبران کو دارے کی جانب سے شلڈ اور تحائف بھی پیش کیے اور اے ایس ٹی کی جانب سے معزز وفد کو پورے پروٹوکول کے ساتھ الوادع کیا گیا۔