اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجود دہشتگرد گروہوں کو معافی کا فیصلہ ہزاروں مظلوموں کی توہین ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کے اندر موجود دہشتگرد گروہوں کو معافی کی یکطرفہ پیش کش کا فیصلہ دہشت گردی کا شکار ہونے والے ہزاروں مظلوموں کی توہین ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ مشرقی و مغربی سرحدوں اور پاکستان کے اندر مذہبی انتہا پسندی کو خوش کرنے کی عمران خان کی پالیسی آنے والے وقت میں ہمارا پیچھا کرے گی۔