طاہر القادری

پاکستان میں سیاسی قیادت آئندہ بھی کبھی نہیں ابھر سکے گی، اسی وجہ سے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا،طاہر القادری

ٹورنٹو (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی قیادت آئندہ بھی کبھی نہیں ابھر سکے گی، اسی وجہ سے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے ٹو رنٹو میں صحافیوں سے گفتگو کی جس دوران انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں سیاسی قیادت آئندہ بھی کبھی نہیں ابھر سکے گی، اسی وجہ سے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کے پاس سیاست کرنے کے سوا کوئی اور کام نہیں ہوتا، یہ ہی ان کا کاروبار اور جینا مرنا ہے۔