پہلی ششماہی

پاکستان میں سنگاپورکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں پہلی ششماہی کے دوران نمایاں اضافہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن):پاکستان میں سنگاپورکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان میں سنگاپورکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 84.2 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 159.07 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاکستان میں سنگاپورکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 32.5 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان میں سنگاپورکی پورٹ فولیوسرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں کمی ریکارڈکی گئی ہے، جولائی سے لیکردسمبرتک کی مدت میں پاکستان میں سنگاپورکی پورٹ فولیوسرمایہ کاری کاحجم 18.1 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18.78 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں پاکستان میں سنگاپورکی پورٹ فولیوسرمایہ کاری کاحجم 21.5 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ دسمبر2021 میں پاکستان میں سنگاپورکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 37.9 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جس میں 15.7 ملین ڈالرکی پورٹ فولیوسرمایہ کاری شامل ہے۔