شہباز شریف 169

پاکستان میں اقلیتوں نے ملک کی معاشی اور سماجی بہتری میں نمایاں کردار ادا کیا ہے’شہباز شریف

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہاہے کہ آج ہم اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے اپنے پاکستانیوں کی شاندار کاوشوں پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی خوشیوں میں شامل ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں نے ملک کی معاشی اور سماجی بہتری میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اجتماعیت کے حامل پاکستان میں سب اس سے محبت کرتے ہیں اور اسے اپنا سمجھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں