سینیٹر شیری رحمان 211

پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم کرنے کے پیچھے حکومتی مقاصد مشکوک ہیں، سینیٹر شیری رحمن

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی قائم کرنے کے پیچھے حکومتی مقاصد مشکوک ہیں۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ حکومتی اقدامات سے لگتا ہے مہنگائی، کرپشن اسکینڈلز اور معیشت نہیں بلکہ میڈیا ہی اس ملک کا بڑا مسئلہ ہے۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف خود کو میڈیا کی پیدوار کہتی تھی اب اسی میڈیا کو پابند کرنے کے طریقے ڈھونڈ رہی، گزشتہ 3 سال میں میڈیا کو شدید اور تاریخی سنسرشپ کا سامنا ہے۔

انہوںنے کہاکہ سینکڑوں صحافی بیروزگار اور میڈیا سے منسلک ادارے بند ہو رہے، یہ حکومت میڈیا کی آزادی سے اتنا خوفزدہ کیوں ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پیمرا کو پہلے ہی الیکٹرانک میڈیا کو سلب کرنے کے لئے استعمال کر رہی، میڈیا کو اپنی گرفت میں لانے کے لئے اتھارٹی کا قیام باعث تشویش ہے۔ انہوںنے کہاکہ تمام صحافتی تنظیمیں اتھارٹی کے قیام پر سوالات اٹھا چکی ہیں، پیپلز پارٹی میڈیا سنسر شپ کے لئے اس اتھارٹی کے قیام کی شدید مخالفت کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں