حمزہ شہباز کھوکھر 24

پنجاب حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے،حمزہ شہباز کھوکھر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے سینئر ممبر حمزہ شہباز کھوکھر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، سڑکوں، ٹرانسپورٹ، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں اقدامات سے عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، مسلم لیگ (ن)بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور عوامی خدمت کی بنیاد پر کامیابی بھی حاصل کرے گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عام آدمی کے مسائل اس کی دہلیز پر حل کرنا اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے۔ حکومت کے فلاحی اور ترقیاتی اقدامات سے شہری و دیہی علاقوں میں مثبت تبدیلی آ رہی ہے۔حمزہ شہباز کھوکھر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)بلدیاتی انتخابات میں بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور عوامی اعتماد سے کامیابی حاصل کرے گی۔

پی ٹی آئی اب سیاسی مردہ گھوڑا ہے اور اس کے اپنے سنجیدہ لوگ بھی اس کا بوجھ اٹھانے کیلئے تیار نہیں، عوام انتشار اور الزام تراشی کی سیاست کے بجائے ترقی، روزگار اور مسائل کے حل کی سیاست چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نوجوانوں سمیت تمام طبقات کو ساتھ لے کر آگے بڑھ رہی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں ترقی کے جاری سفر کو مزید تیز کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں