تہران(رپورٹنگ آن لائن)ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ایرانی حدود کے اندر 9 پاکستانیوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ”تنا بھڑکانے”کی کوششوں کا مقابلہ کیا جائے۔
ایران اور پاکستان دو برادر ممالک ہیں جن کی جڑیں گہری مذہبی، ثقافتی اور تہذیبی مشترکات ہیں جنہیں منقطع نہیں کیا جا سکتا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک گفتگومیں ابراہیم رئیسی نے کہا کہ تہران پاکستان کے ساتھ ہم آہنگی اور اچھی ہمسائیگی پر مبنی پالیسی پر عمل پیرا ہے کیونکہ مشترکہ سرحد دونوں ممالک کی سلامتی کو بڑھانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
یہ ان کے درمیان تجارتی تبادلے کو بڑھانے کا ایک موقع بھی ہے۔ ہمیں پاکستان کے ساتھ بدامنی پھیلانے کے بجائے امن کو فروغ دینا ہوگا۔ایرانی صدرنے زوردیا کہ پاکستان کی سلامتی ایران کی سلامتی ہے۔