پاکستان سٹاک مارکیٹ 16

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون سے ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس 441 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 70 ہزار پوائنٹس کی حد پرپہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 825 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 69 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں