کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کے ساتھ کاروبار کا آغاز ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی، 1100 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 658 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس 449 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 469 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی 7 پیسے سستی ہوئی جس کیساتھ ڈالر 280.97 روپے سے کم ہو کر 280.90 روپے پر آگیا۔