پاکستان سٹاک مارکیٹ 16

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ایک لاکھ 76 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1600 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 131 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 5149 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 74 ہزار 453 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں