پاکستان سمیت دنیا بھر میں2020 ناانصافی کا سال رہا

لاہور۔ شہباز اکمل جندران۔۔

کورونا وائرس نے دنیا بھر میں جہاں دیگر معمولات زندگی،معاشی و معاشرتی نظام کو متاثر کیا وہیں،

فراہمی انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھی بن چکا ہے۔

 ناانصافی کا سال

سال 2020 میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں مجموعی طور پر 13 کروڑ سے زائد مقدمات کی سماعت متاثر ہوئی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے مجموعی طور پر 215 سے زائد ممالک میں لاک ڈاون اور عدالتوں کی بندش کے باعث سول، فوجداری، ٹیکسیشن،

کسٹمز،ریونیو،لیبر،بینکنگ اور دیگر نوعیت کے مقدمات التوا کا شکار ہوئے۔

 ناانصافی کا سال

دسمبر 2019 سے جون 2020 تک دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ اڑھائی کروڑ مقدمات چین میں۔دوسرے نمبر پر بھارت میں 2 کروڑ،

امریکہ میں 45 لاکھ،برطانیہ میں 25 لاکھ، جرمنی میں 10 لاکھ، انڈونیشیا میں 20لاکھ،اٹلی میں 25 لاکھ اور سپین میں 17لاکھ مقدمات کی باقاعدہ سماعت نہ ہوسکی۔

 ناانصافی کا سال

پاکستان میں 4 ہزار سے زائد عدالتوں میں 15لاکھ سے زائد مقدمات التوا کا شکار ہوئے۔ان میں مجسٹیریل کورٹس سے لے کر عدالت عظمی تک زیر التوا مقدمات

شامل ہیں۔پاکستان میں 23 مارچ 2020 کے بعد لاک ڈاون جیسی وجوہات کے باعث جبکہ 22 جون 2020 سے عدالتی چھٹیوں کی وجہ سے ماتحت و اعلی

عدلیہ میں مقدمات کی سماعت متاثر ہورہی ہے۔