پاکستان ریلویز 167

پاکستان ریلویز کا 10 نومبر سے چمن ٹرین کو بحال کرنے کا اعلان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان ریلویز نے چمن ٹرین کو بحال کرنے کا اعلان کردیا۔ محکمہ ریلویز کے اعلامیے کے مطابق چمن ٹرین 10 نومبر سے روزانہ صبح 8:30 بجے کوئٹہ سے چمن کے لیے روانہ ہوگی جو کچلاک، بوستان، گلستان، قلعہ عبداللہ اور شیلا باغ پر اسٹاپ کرتے ہوئے دوپہر ایک بجے چمن پہنچے گی۔

اعلامیے کے مطابق یہی ٹرین دن 2:30 بجے چمن سے روانہ ہو کر رات 7 بجے کوئٹہ واپس پہنچے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں