لاہور (رپورٹنگ آن لائن)امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں ایران اور ترکیہ کو شامل کرنا چاہیے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بات سمجھنی چاہیے کہ ہمارا دوست کون ہے اور دشمن کون ہے، جو جنگ چل رہی ہے اس نے پوری دنیا کی معیشت کو متاثر کیا اور اس جنگ کے فوراً بعد پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام شروع ہو جانا چاہیے۔
امیرِ جماعت نے کہا کہ دھوکے بازی سے یہ اپنی معیشت کو مزید سہارا نہیں دے سکتے، جب لوگ سولر پر شفٹ ہوئے تو آپ کہنے لگے کہ ہم پالیسی تبدیل کر رہے ہیں۔حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستان کے پاس 28 دن کا آئل موجود تھا اور پیٹرول میں 55 روپے کا اضافہ کر دیا گیا جبکہ لیوی اضافی ٹیکس ہے جو ہر پیٹرول استعمال کرنے والا شخص ادا کرتا ہے۔









