عطا اللہ تارڑ 25

پاکستان اور سری لنکا نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ،کرکٹ کا درونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ہے،عطاتارڑ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے،کرکٹ کا درونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ہے۔وفاقی وزیراطلاعات نے سری لنکا کے قومی دن کی مناسبت سے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کا دونوں ملکوں کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردار ہے،

دونوں ملکوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا، پاکستان کے سری لنکا کےساتھ دیرینہ تعلقات ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ سری لنکا میں سیاحت سے متعلق بہت صلاحیت موجود ہے، سری لنکا کےساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا دنوں ملکوں کے مضبوط تعلقات کی نشاندہی کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات دہائیوں پرمحیط ہیں۔انھوں نے کہا کہ سری لنکن سیکیورٹی فورسز پاکستان میں تربیت حاصل کرتی ہیں، سیاحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں