آصف علی زرداری 18

پاکستان اور جرمنی کے درمیان کثیرالجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا،صدرمملکت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی جمہوریہ جرمنی کے صدر ڈاکٹر فرینک والٹر اسٹائن مائر اور جرمنی کے عوام کو جرمن اتحاد کے دن کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جرمنی کو ایک قابل اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دوطرفہ تعلقات مسلسل وسعت پذیر رہیں گے۔

ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نیاپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان جرمنی کو ایک قابل اعتماد شراکت دار کی حیثیت سے نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے باہمی تعلقات سیاسی، اقتصادی، توانائی، ثقافتی، تعلیمی، سائنسی اور تکنیکی شعبوں میں مسلسل وسعت پذیر رہیں گے۔

انہوں نے یورپی یونین کے اندر جرمنی کے اہم کردار اور پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جرمنی کے تعاون کو بھی سراہا۔صدر آصف علی زرداری نے امید ظاہر کی کہ صدر ڈاکٹر فرینک والٹر اسٹائن مائر کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں پاکستان اور جرمنی کے درمیان دوستی اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں