نیویارک(رپورٹنگ آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں برطانوی وزیرِ خارجہ سے ملاقات کی۔
ملاقات سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس میں اسحاق ڈار نے فلسطین پر اہم اجلاس بلانے پر برطانوی وزیرِ خارجہ ایویٹ کوپر کا شکریہ ادا کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں عوامی روابط کے فروغ اور اعلیٰ سطح رابطے جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا، اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر مؤثر تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔









