اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) حکومت پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بنک کے درمیان انسدادِ کورونا کیلئے 2 ملین ڈالر گرانٹ کا معاہدہ طے پا گیا ۔معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی امور میں منعقد ہوئی۔ اے ڈی بی گرانٹ کورونا ایمرجنسی رسپانس پروگرام کے تحت دیگا۔ گرانٹ کورونا سے نمٹنے کیلئے ہیلتھ ورکرز کی تربیت، بائیو سیفٹی، لیب کے قیام کیلئے استعمال ہو گی۔ اس موقع پر سیکرٹری نور احمد کا کہنا تھا اے ڈی بی کی کورونا کیلئے امداد پر شکر گزار ہیں۔کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے کہا انسدادِ کورونا کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔
اشتہار
159
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل








