ریاض( رپورٹنگ آن لائن)پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بِلا اشتعال فائرنگ اور پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی پر سعودی عرب کا ردعمل سامنے آگیا۔
سعودی حکام کا کہناتھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد جھڑپوں پر تشویش ہے، دونوں ممالک سے تحمل، صبر اور بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی اپیل ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی کم کرنا ضروری ہے، پاکستان اور افغانستان کے عوام کی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعاگو ہیں۔