پاکستان اور آسٹریلیا 164

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی 20 کرکٹ میچ (آج)کھیلا جائے گا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (آج) منگل کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی 20 کرکٹ میچ (آج)کھیلا جائے گا، میچ نائٹ ہو گا اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہو گا۔

واحد ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی زیرقیادت میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو ایرن فنچ لیڈ کریں گے۔یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے اس سے قبل تین میچوں ایک روزہ میچوں کی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کو 1-2 سے شکست دی تھی جبکہ اس سے قبل کینگروز نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان ٹیم کو 0-1 سے شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں