بھینس کا گوشت 103

پاکستان انڈونیشیا کو ایک لاکھ میٹرک ٹن بھینس کا گوشت برآمد کریگا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پاکستان انڈونیشیاء کو ایک لاکھ میٹرک ٹن بھینس کا گوشت برآمد کرے گا ۔

میڈیا رپورٹ میں انڈونیشیا کی نیشنل فوڈ ایجنسی کے سربراہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پاکستان سے گوشت خریدنے کا فیصلہ بھارت کے مقابلے میں کم قیمت کی وجہ سے کیا گیا ہے.

انڈونیشیا نے گزشتہ سال بھارت سے بھینس کا گوشت درآمد کیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشیا نے 2025 تک ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن گائے کا گوشت اور ایک لاکھ میٹرک ٹن بھینس کا گوشت درآمد کرنے کا ہدف رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں