یو ای ٹی 158

پاکستان انجینئرنگ کونسل نے یو ای ٹی کے سب کیمپسز کو غیر معیاری قرار دے تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کردیں

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان انجینئرنگ کونسل نے یو ای ٹی کے سب کیمپسز کو غیر معیاری قرار دے اپنی ویب سائٹ پر تفصیلات جاری کردیں۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یو ای ٹی کا نارووال کیمپس جدید معیار کا نہیں اور نارووال کیمپس میں جدید لیبارٹی کا بھی کوئی وجود نہیں جس کے باعث طلبا کو لیب لینے کے لئے لاہور آنا پڑتا ہے۔یو ای ٹی نارووال کیمپس میں اساتذہ کی مطلوبہ تعداد بھی نہیں ہے۔پاکستان انجینئرنگ کونسل نے نارووال کیمپس کو ایکریڈیشن دینے سے انکار کردیا جس کے باعث نارووال کیمپس کے نئے سیشن کے طلبا ء کا مستقبل خطرے میں پڑگیا۔پی ای سی کا کہنا ہے کہ یو ای ٹی فیصل آباد کیمپس میں بھی سہولتوں کا فقدان ہے جس کے باعث یو ای ٹی فیصل آباد کیمپس میں طلبا ء کی تعداد میں اضافے کی اجازت نہیں دی۔یو ای ٹی انتظامیہ نے نشاندہی کے باوجود سہولیات کی فراہمی میں غفلت کا مظاہرہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں