وزیر خارجہ

پاکستان اقوام متحدہ کے تحت عالمگیریت کے فلسفے پر کاربند ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کورونا کی وبا ئی مشکلات کے باوجوداقوام متحدہ سیکرٹیریٹ کا مسلسل فعال اور متحرک کردارآپ کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے،پاکستان اقوام متحدہ کے تحت عالمگیریت کے فلسفے پر کاربند ہے، پاکستان،اقوام متحدہ کے امن مشنز میں سب سے بڑا معاون رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں کورونا کی صورتحال،افغان امن عمل،مقبوضہ جموں و کشمیر اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کورونا کی وبا ئی مشکلات کے باوجوداقوام متحدہ سیکریٹیریٹ کا مسلسل فعال اور متحرک کردارآپ کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاکستان اقوام متحدہ کے تحت عالمگیریت کے فلسفے پر کاربند ہے۔

پاکستان،اقوام متحدہ کے امن مشنز میں سب سے بڑا معاون رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس نے دوبارہ بطور سیکرٹری جنرل تعیناتی کیلئے پاکستان کی جانب سے حمایت کی یقین دہانی پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔